10 جنوری 2015 - 20:03
سامراکے نزدیک درجنوں داعشی دہشتگردوں کی ہلاکت

عراقی شہر سامرا کے نواحی علاقے مکیشیفہ میں چالیس تکفیری دہشت گرد مارے گئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورس نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا کے مغربی علاقے مکیشیفہ میں ایک کاروائي کرکے داعش سے وابستہ چالیس دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے- اس کاروا‏ئي میں دہشت گردوں کی سات گاڑیاں بھی تباہ ہوگئي ہیں-

العراقیہ ٹی وی چینل نے صوبہ صلاح الدین کے ایک سیکورٹی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے مکیشیفہ میں واقع ایک فوجی مرکز میں دراندازی کی کوششش کی تاہم فوج اور عوامی رضاکاروں نے ان کی اس کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے چالیس دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی سات گاڑیوں کو تباہ کردیا -
بتایا جاتا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کا حملہ اتنا شدید تھا کہ دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی لاشوں کو چھوڑ کر، اس علاقے سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے.

.......

/169